عبدالحمیدعدم

شاعر

تعارف شاعری

کبھی اتنی زحمت تو فرمائیے گا

کبھی اتنی زحمت تو فرمائیے گا
کہیں سے مجھے ڈھونڈھ کر لائیے گا
مرا حال اب کچھ توجہ طلب ہے
مرے حال پر غور فرمائیے گا
بڑا سخت ہے راستہ زندگی کا
ذرا دو قدم آپ بھی آئیے گا
حوادث کی رو خود بھی اک حادثہ ہے
حوادث کی رو سے نہ گھبرائیے گا
بس اب آنے والی ہے رت زندگی کی
کسی دن اچانک چلے آئیے گا
ذرا میں بھی تعظیم موسم کروں گا
ذرا آپ بھی شوق فرمائیے گا

عبدالحمیدعدم