عبدالحمیدعدم

شاعر

تعارف شاعری

نہیں لطف ساقی کسی بات میں

نہیں لطف ساقی کسی بات میں
مجھے غرق کر دے خرابات میں
ہر اک بات کا فیصلہ ہو گیا
محبت کی پہلی ملاقات میں
ابھی تک خرابات گردش میں ہے
وہ دھومیں مچائیں ہیں برسات میں
بڑی تلخیاں مول لینی پڑیں
بڑے میکدے تھے خیالات میں
عدمؔ اتفاق اور اتنا حسیں
ملاقات اور چاندنی رات میں

عبدالحمیدعدم