عبدالحمیدعدم

شاعر

تعارف شاعری

نظر اس نے جب برملا ڈال دی

نظر اس نے جب برملا ڈال دی
مری زندگی کی بنا ڈال دی
فضا اس قدر تو گلابی نہ تھی
یہ کس گل بدن نے حنا ڈال دی
میں ممنون ہوں اے غم زندگی
مرے جام میں چیز کیا ڈال دی
مرے ہاتھ میں خط دل کی جگہ
محبت نے رسم وفا ڈال دی
عدمؔ کس نگاہ خوش آہنگ نے
شکستہ دلوں میں صدا ڈال دی

عبدالحمیدعدم