آرزو لکھنوی — شاعر کی تصویر

کہاں نبھ سکا بن کے انجان جانا — آرزو لکھنوی

شاعر

تعارف شاعری

کہاں نبھ سکا بن کے انجان جانا

کہاں نبھ سکا بن کے انجان جانا
جھجھکنا مرا ان کا پہچان جانا
نہ لہراتے آنسو نہ چاہت ٹپکتی
ادھر آنکھ ملنا ادھر جان جانا
وہ آنکھیں کٹیلی ہیں چتون نکیلی
یہ جانا بھی تو ہو کے انجان جانا
جو ایسا ہو کیا اس کو سمجھائے کوئی
سمجھنے سے پہلے مرا جان جانا
وہ چاہے تو پھر رات کو دن بنا دے
سکھا دے جو ان کو کہا مان جانا
کھلے آرزو وہ جو تم سے تو سمجھو
کہ اک اجنبی ایک انجان جانا

Kahan nibh saka ban ke anjaan jaana

Kahan nibh saka ban ke anjaan jaana
Jhijhakna mera un ka pehchan jaana
Na lehraate aansoo na chahat Tapakti
Idhar aankh milna udhar jaan jaana
Woh aankhen kaTeeli hain chitwan nakeeli
Ye jaana bhi to ho ke anjaan jaana
Jo aisa ho kya us ko samjhaaye koi
Samajhne se pahle mera jaan jaana
Woh chahe to phir raat ko din bana de
Sikha de jo un ko kaha maan jaana
Khule Aarzoo woh jo tum se to samjho
Ke ek ajnabi ek anjaan jaana

شاعر کے بارے میں

آرزو لکھنوی

آرزو لکھنوی اردو کے اُن ہمہ جہت اور قدآور شعرا میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے کلاسیکی روایت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا۔ ان کا اصل نام سید انور حسین تھا اوروہ 16 فروری 1873ء کو لکھنؤ میں ایک علمی و ادبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد میر ذاکر حسین ‘یاس’ اور بھائی میر یوسف حسین ‘قیاس’ بھی نامور شعرا تھے، یوں شاعری انہیں ورثے میں ملی۔ گھر پر عربی...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام