حد سے بڑھ کر ہو تو ویرانی سے خوش ہوتے ہیں
ہم کسی شئے کی فراوانی سے خوش ہوتے ہیں
ایک تو ہے جسے اچھے سے سمجھ کر خوش ہیں
ورنہ ہم لوگ تو حیرانی سے خوش ہوتے ہیں
جب بھی ہم لوگ ہنسیں ہم کو دلاسہ دینا
ہم کسی اپنی پریشانی سے خوش ہوتے ہیں
مختلف ہوتے ہیں خوشیوں کے وسائل سب کے
جیسے ہم آپ کی پیشانی سے خوش ہوتے ہیں
دے کوئی جھوٹی تسلی یا دلاسہ مجھ کو
میرے جیسے بڑی آسانی سے خوش ہوتے
ہیں
دانش نقوی