دانش نقوی

شاعر

تعارف شاعری

خاموشی کا منظر ہو

خاموشی کا منظر ہو
آوازوں سے بہتر ہو
میں دریا سے ڈرتا ہوں
تم تو خیر سمندر ہو
بچنے والا خوش قسمت
لگتی لگتی ٹھوکر ہو
میں آپے سے باہر ہوں
جب سے دل کے اندر ہو
آہستہ سے لگ جانا
پہلے پہلے پتھر ہو
بول ہی سکتے ہو اونچا
پنجرے والے تیتر ہو

دانش نقوی