دانش نقوی

شاعر

تعارف شاعری

خود پسندی سکھا رہا ہوں میں

خود پسندی سکھا رہا ہوں میں
آئینے ہی بنا رہا ہوں میں
کیا خبر اس نے کچھ نہ پوچھا ہو
جس کو سب کچھ بتا رہا ہوں میں
ایک رستہ ہے جس پہ برسوں سے
آ رہا ہوں نہ جا رہا ہوں میں
ایک تم ہی نہیں محبت میں
جانے کیا کیا گنوا رہا ہوں میں
آگیا تھا میں درمیاں اپنے
خود سے کہہ کر ہٹا رہا ہوں میں
اس کا دانش لحاظ کر لینا
تم کو سینے لگا رہا ہوں میں

دانش نقوی