یار یہ کیسی بزدلی کر لی
جنگ پر جا کے خودکشی کر لی
میں نے اتنا کہا نظر آو
آپ نے تیز روشنی کر لی
ایک تصویر لے کے اس کے ساتھ
اپنی تصویر قیمتی کر لی
میں تمہارے لیے جھگڑتا رہا
تم نے لوگوں سے دوستی کر لی
جھوٹ بولا بہت محبت کا
اور اک روز واقعی کر لی
اب تماشہ اداس رہتا ہے
دیکھنے والوں نے کمی کر لی
دانش نقوی