جان نثار اختر — شاعر کی تصویر

اے درد عشق تجھ سے مکرنے لگا ہوں میں — جان نثار اختر

شاعر

تعارف شاعری

اے درد عشق تجھ سے مکرنے لگا ہوں میں

اے درد عشق تجھ سے مکرنے لگا ہوں میں
مجھ کو سنبھال حد سے گزرنے لگا ہوں میں
پہلے حقیقتوں ہی سے مطلب تھا اور اب
ایک آدھ بات فرض بھی کرنے لگا ہوں میں
ہر آن ٹوٹتے یہ عقیدوں کے سلسلے
لگتا ہے جیسے آج بکھرنے لگا ہوں میں
اے چشم یار میرا سدھرنا محال تھا
تیرا کمال ہے کہ سدھرنے لگا ہوں میں
یہ مہر و ماہ ارض و سما مجھ میں کھو گئے
اک کائنات بن کے ابھرنے لگا ہوں میں
اتنوں کا پیار مجھ سے سنبھالا نہ جائے گا
لوگو تمہارے پیار سے ڈرنے لگا ہوں میں
دلی کہاں گئیں ترے کوچوں کی رونقیں
گلیوں سے سر جھکا کے گزرنے لگا ہوں میں

Ae dard-e-ishq tujh se mukarne laga hoon main

Ae dard-e-ishq tujh se mukarne laga hoon main
Mujh ko sambhaal had se guzarne laga hoon main
Pehle haqiqaton hi se matlab thha aur ab
Ek aadh baat farz bhi karne laga hoon main
Har aan toot-te yeh aqeedon ke silsile
Lagta hai jaise aaj bikharne laga hoon main
Ae chashm-e-yaar mera sudharna mahal thha
Tera kamaal hai ke sudharne laga hoon main
Yeh mehr-o-maah arz-o-sama mujh mein kho gaye
Ik kaaynaat ban ke ubharne laga hoon main
ItnoN ka pyaar mujh se sambhaala na jaayega
Logo tumhare pyaar se darne laga hoon main
Dilli kahan gayeen tere koochon ki raunqein
GalioN se sar jhuka ke guzarne laga hoon main

شاعر کے بارے میں

جان نثار اختر

جان نثار اختر اردو کے ممتاز شاعر اور فلمی نغمہ نگار تھے، جن کا تعلق ترقی پسند ادبی تحریک سے تھا۔ وہ ۱۸ فروری ۱۹۱۴ کو گوالیار (مدھیہ پردیش، بھارت) م...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام