میرا آنگن
کتنا کشادہ کتنا بڑا تھا
جس میں
میرے سارے کھیل
سما جاتے تھے
اور آنگن کے آگے تھا وہ پیڑ کہ جو مجھ سے کافی اونچا تھا
لیکن
مجھ کو اس کا یقیں تھا
جب میں بڑا ہو جاؤں گا
اس پیڑ کی پھنگی بھی چھو لوں گا
برسوں بعد
میں گھر لوٹا ہوں
دیکھ رہا ہوں
یہ آنگن
کتنا چھوٹا ہے
پیڑ مگر پہلے سے بھی تھوڑا اونچا ہے
Mera aangan
Kitna kushaada kitna baṛa tha
Jis mein
Mere saare khel
Sama jaate the
Aur aangan ke aage tha woh peiṛ ke jo mujh se kaafi ooncha tha
Lekin
Mujh ko us ka yaqeen tha
Jab maiñ baṛa ho jaa'ooñ ga
Us peiṛ ki phungi bhi chhoo loon ga
Barsoñ baad
Maiñ ghar lauṭa hooñ
Dekh raha hooñ
Yeh aangan
Kitna chhoṭa hai
Peiṛ magar pehle se bhi thoṛa ooncha hai
جاوید اختر برصغیر کے اُن ممتاز ادیبوں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے شاعری، نغمہ نگاری اور فلمی کہانی نویسی کے میدان میں غیر معمولی مقام حاصل کیا۔ وہ 1...
مکمل تعارف پڑھیں