جواد شیخ

شاعر

تعارف شاعری

اونچی آواز میں گانے کے لیے ہوتا ہے

اونچی آواز میں گانے کے لیے ہوتا ہے
شور اندر کا دبانے کے لیے ہوتا ہے
مسکرانے سے کوئی خاص علاقہ نہ سہی
بحث سے جان چھڑانے کے لیے ہوتا ہے
دور جانے کا کہو گے تو قریب آئے گا
روٹھنا اس کو منانے کے لئے ہوتا ہے
تم اسے میری شکایت نہ سمجھنا لیکن
یہ رویہ تو زمانے کے لئے ہوتا ہے
یہ مرا دوسرے لوگوں سے تمہیں ملوانا
اور بھی اپنا بنانے کے لئے ہوتا ہے
دوسرا دوست بھی ہوتا ہے ضروری جوادؔ
ایک تو راہ پہ لانے کے لئے ہوتا ہے

جواد شیخ