کشور ناہید

شاعر

تعارف شاعری

کبھی نظر توآ تسکین اضطراب تو دے

کبھی نظر توآ تسکین اضطراب تو دے
میری کھلی ہوئی آنکھوں کو کوئی خواب تو دے
جواز ڈھونڈ نہ برسوں کی رنجشوں کا مگر
قریب آ کے تماشائے اجتناب تو دے
کبھی تو سنگِ سدا توڑ دے سکوتِ وفا
کبھی وہ خواب میں آکر دمِ سراب تو دے
میں زخمِ تشنہ لبی سے لپٹ کے رو لوں گی
نہ دے سکونِ وفا قہرِ اضطراب تو دے
نہ چین ہم سے ہی یک گو نہ لّزتِ تدبیر
نسیم مسندِ گل عرصہِ حباب تو دے
بچھڑ کے ملنے میں لذت سہی مگر ناہید
کبھی تو وصلِ مسلسل کا ہی عذاب تو دے

کشور ناہید