جسم پتہ ہے پھیلی رگیں خواہشیں
رنجشیں کاہشیں
موت اک بھوت ہے
زندگی میگھ دوت
وہ بھی ہے اک دھواں
یہ بھی ہے اک دھواں اک ہوا
اس دھوئیں میں یہ پتہ اڑے جا بجا
اس دھوئیں میں یہ پہنچے نہ جانے کہاں
کرشن موہن
Jism patta hai phaili ragen khwahishen
Ranjishen kahishen
Maut ek bhoot hai
Zindagi megh doot
Woh bhi hai ik dhuan
Yeh bhi hai ik dhuan ik hawa
Us dhuen mein yeh patta ude ja ba ja
Us dhuen mein yeh pahuche na jaane kahan
کرشنؔ موہن (اصل نام: کرشن لال بھاٹیا) اردو کے معروف اور معتبر شعرا میں شمار ہوتے ہیں، جن کی پیدائش 28 نومبر 1922ء کو سیالکوٹ (برطانوی ہندوستان) میں ایک علمی و ادبی گھرانے میں ہوئی۔ ان کے والد گنپت رائے بھاٹیا خود بھی شاعر تھے اور “شاکرؔ” کے تخلص سے شعر کہتے تھے، جس کا اثر کرشنؔ موہن کی فکری و ادبی تربیت پر نمایاں طور پر پڑا۔ ابتدائی تعلیم سیالکو...
مکمل تعارف پڑھیں