غم خواری
دل مایوس کی ایذا طلبی
مجھے بہلاتی رہی
آشنائی کی قسم کھاتی رہی
مری تائید کا دم بھرتے رہے
آشنا مجھ پہ ستم کرتے رہے
دل مایوس کی ایذا طلبی
اک جنوں خیز سکوں پاتی رہی
کرشن موہن
Gham-khwari
Dil mayoos ki eeza talabi
Mujhe behlati rahi
Aashnai ki qasam khati rahi
Meri taaeed ka dam bharte rahe
Aashna mujh pe sitam karte rahe
Dil mayoos ki eeza talabi
Ik junoon khez sukoon paati rahi
کرشنؔ موہن (اصل نام: کرشن لال بھاٹیا) اردو کے معروف اور معتبر شعرا میں شمار ہوتے ہیں، جن کی پیدائش 28 نومبر 1922ء کو سیالکوٹ (برطانوی ہندوستان) میں ایک علمی و ادبی گھرانے میں ہوئی۔ ان کے والد گنپت رائے بھاٹیا خود بھی شاعر تھے اور “شاکرؔ” کے تخلص سے شعر کہتے تھے، جس کا اثر کرشنؔ موہن کی فکری و ادبی تربیت پر نمایاں طور پر پڑا۔ ابتدائی تعلیم سیالکو...
مکمل تعارف پڑھیں