آخرش ٹوٹا طلسم انتظار
میں مگر تشنہ رہی
میرا ترسا پیار نفرت بن گیا
میں نے اس کو مار ڈالا دفعتاً
ورنہ خود کو مار دیتی رات کو
وہ مری امید پر پورا نہ اترا مجھ کو پاگل کر گیا
کرشن موہن
Aakhrash toota tilism-e-intizaar
Main magar tishna rahi
Mera tarsa pyaar nafrat ban gaya
Maine us ko maar daala dafatan
Warna khud ko maar deti raat ko
Woh meri umeed par poora na utra mujh ko pagal kar gaya
کرشنؔ موہن (اصل نام: کرشن لال بھاٹیا) اردو کے معروف اور معتبر شعرا میں شمار ہوتے ہیں، جن کی پیدائش 28 نومبر 1922ء کو سیالکوٹ (برطانوی ہندوستان) میں ایک علمی و ادبی گھرانے میں ہوئی۔ ان کے والد گنپت رائے بھاٹیا خود بھی شاعر تھے اور “شاکرؔ” کے تخلص سے شعر کہتے تھے، جس کا اثر کرشنؔ موہن کی فکری و ادبی تربیت پر نمایاں طور پر پڑا۔ ابتدائی تعلیم سیالکو...
مکمل تعارف پڑھیں