ذرا سوچو کوئی ہر روز دنیا میں
کروڑوں جانور انساں کے ہاتھوں قتل ہوتے ہیں
مگر انساں یہ ظالم جانور اف تک نہیں کرتا
ذرا سوچو کوئی انساں جو مر جائے
تو انساں کتنا واویلا مچاتا ہے
کرشن موہن
zara socho koi har roz duniya mein
karodon janwar insan ke haathon qatl hote hain
magar insan yeh zaalim janwar uf tak nahin karta
zara socho koi insan jo mar jaaye
to insan kitna wawela machata hai
کرشنؔ موہن (اصل نام: کرشن لال بھاٹیا) اردو کے معروف اور معتبر شعرا میں شمار ہوتے ہیں، جن کی پیدائش 28 نومبر 1922ء کو سیالکوٹ (برطانوی ہندوستان) میں ایک علمی و ادبی گھرانے میں ہوئی۔ ان کے والد گنپت رائے بھاٹیا خود بھی شاعر تھے اور “شاکرؔ” کے تخلص سے شعر کہتے تھے، جس کا اثر کرشنؔ موہن کی فکری و ادبی تربیت پر نمایاں طور پر پڑا۔ ابتدائی تعلیم سیالکو...
مکمل تعارف پڑھیں