ماہ نور

شاعر

تعارف شاعری

جی میرا تعارف کراچی ہے !!!

کراچی !!!
جی !! میرا تعلق کراچی سے ہے
میرا تعارف کراچی
اپنے شہر میں نہیں ہوں تو کیا
کراچی تو مجھ میں ہے
یہ کوئ عام شہر نہیں
یہ تو دل میں بستا ہے
کسی ترقی یافتہ شہر کی چمکتی سڑکوں پہ بھی
کراچی کی گرد آلود گلیاں پیروں سے لپٹتی ہیں
اسکی نمکیں سمندری ہوائیں
سانسوں میں مہکتی ہیں
ہم اسکی کمیوں پہ ہنستے ہیں
روتے ہیں چیختے ہیں چلاتے ہیں
مگر اسکی یادوں کو چھوڑ نہیں پاتے
یہ گونجتا ہے ہمارے لفظوں میں
کبھی خاموشی سے دل میں دھڑکتا ہے
کہیں محبت کی صورت
کبھی محبت کے زخموں کی صورت
یہ چھوٹتا نہیں، دل سے نکلتا نہیں
کیونکہ کراچی وہ عادت ہے
جو کبھی بدلتی نہیں
کراچی کراچی ہے
کراچی دل میں بستا ہے

ماہ نور