کسی نے بھی تو نہ دیکھا نگاہ بھر کے مجھے
گیا پھر آج کا دن بھی اداس کر کے مجھے
صبا بھی لائی نہ کوئی پیام اپنوں کا
سنا رہی ہے فسانے ادھر ادھر کے مجھے
معاف کیجے جو میں اجنبی ہوں محفل میں
کہ راستے نہیں معلوم اس نگر کے مجھے
وہ درد ہے کہ جسے سہ سکوں نہ کہہ پاؤں
ملے گا چین تو اب جان سے گزر کے مجھے
Kisi ne bhi to na dekha nigaah bhar ke mujhe
Gaya phir aaj ka din bhi udaas kar ke mujhe
Saba bhi laayi na koi payaam apnon ka
Sunaa rahi hai fasaane idhar udhar ke mujhe
Maaf kijiye jo main ajnabi hoon mehfil mein
Ke raaste nahin maloom is nagar ke mujhe
Woh dard hai ke jise seh sakoon na keh paaon
Milega chain to ab jaan se guzar ke mujhe
مجروح سلطان پوری بیسویں صدی کے اُن ممتاز اردو شعرا میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے کلاسیکی شعری روایت اور جدید حسیت کو نہایت سلیقے سے ہم آہنگ کیا۔ ان کا...
مکمل تعارف پڑھیں