مجروح سلطانپوری

شاعر

تعارف شاعری

کسی نے بھی تو نہ دیکھا نگاہ بھر کے مجھے

کسی نے بھی تو نہ دیکھا نگاہ بھر کے مجھے
گیا پھر آج کا دن بھی اداس کر کے مجھے
صبا بھی لائی نہ کوئی پیام اپنوں کا
سنا رہی ہے فسانے ادھر ادھر کے مجھے
معاف کیجے جو میں اجنبی ہوں محفل میں
کہ راستے نہیں معلوم اس نگر کے مجھے
وہ درد ہے کہ جسے سہ سکوں نہ کہہ پاؤں
ملے گا چین تو اب جان سے گزر کے مجھے

مجروح سلطانپوری