مجروح سلطانپوری

شاعر

تعارف شاعری

تو نے او رنگیلے کیسا جادو کیا

تو نے او رنگیلے کیسا جادو کیا
پیا پیا بولے متوالا جیا
بانہوں میں چھپا کے یہ کیا کیا او رے پیا
پاس بلا کے گلے سے لگا کے
تو نے تو بدل ڈالی دنیا
نئے ہیں نظارے نئے ہیں اشارے
رہی نہ وہ کل والی دنیا
سپنے دکھا کے یہ کیا کیا او رے پیا
تو نے او رنگیلے کیسا جادو کیا
پیا پیا بولے متوالا جیا
او میرے ساجن کیسی یہ دھڑکن
شور مچانے لگی من میں
جیسے لہرائے ندیا کا پانی
لہر اٹھے رے میرے تن میں
مجھ میں سما کے یہ کیا کیا او رے پیا
تو نے او رنگیلے کیسا جادو کیا
پیا پیا بولے متوالا جیا

مجروح سلطانپوری