محسن بھوپالی — شاعر کی تصویر

اپنا آپ تماشا کر کے دیکھوں گا — محسن بھوپالی

شاعر

تعارف شاعری

اپنا آپ تماشا کر کے دیکھوں گا

اپنا آپ تماشا کر کے دیکھوں گا
خود سے خود کو منہا کر کے دیکھوں گا
وہ شعلہ ہے یا چشمہ کچھ بھید کھلے
پتھر دل میں رستہ کر کے دیکھوں گا
کب بچھڑا تھا کون گھڑی تھی یاد نہیں
لمحہ لمحہ یکجا کر کے دیکھوں گا
وعدہ کر کے لوگ بھلا کیوں دیتے ہیں
اب کے میں بھی ایسا کر کے دیکھوں گا
کتنا سچا ہے وہ میری چاہت میں
محسنؔ خود کو رسوا کر کے دیکھوں گا

Apna aap tamasha kar ke dekhunga

Apna aap tamasha kar ke dekhunga
Khud se khud ko munhaan kar ke dekhunga
Woh shola hai ya chashma kuch bhed khule
Patthar dil mein rasta kar ke dekhunga
Kab bichhda tha kaun ghadi thi yaad nahin
Lamha lamha yakja kar ke dekhunga
Wada kar ke log bhala kyun dete hain
Ab ke main bhi aisa kar ke dekhunga
Kitna sachcha hai woh meri chahat mein
Mohsinؔ khud ko ruswa kar ke dekhunga

شاعر کے بارے میں

محسن بھوپالی

محسن بھوپالی اردو ادب کے اُن معتبر اور ہمہ جہت شاعروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے کلاسیکی روایت کو عصری حسّاسیت کے ساتھ ہم آہنگ کیا۔ ان کا اصل نام ع...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام