ندیم بخاری

شاعر

تعارف شاعری

یاد ھے وہ گھڑی محبت کی

یاد ھے وہ گھڑی محبت کی
آنکھ جیسے لڑی محبت کی
بعد مرنے کے بھی نہیں مرتی
عمر کتنی بڑی محبت کی
میں فلک پار جا بھی سکتا ہوں
ہاتھ میں ھے چھڑی محبت کی
ہجر میں دل بھی روتا رہتا ھے
آنکھ بھی رو پری محبت کی
میں نے صدقہ دیا محبت کا
جب ضرورت پڑی محبت کی
یہ بسا لے خدا کو بھی دل میں
ذات اتنی بڑی محبت کی
تیری یادوں کی دل میں ٹِک ٹِک ھے
چل رھی ھے گھڑی محبت کی
پاؤں میں بیڑیاں جدائی کی
ہاتھ میں ہتھکڑی محبت کی

ندیم بخاری