نعمان شوق — شاعر کی تصویر

اچھا عشق — نعمان شوق

شاعر

تعارف شاعری

اچھا عشق

اچھے عشق کے لیے
بہت کچھ درکار ہے
عشق کے علاوہ بھی بہت کچھ
اور جن کے پاس عشق ہوتا ہے
بہت کچھ نہیں ہوتا ان کے پاس
برے لوگوں کے پاس
وہ سب کچھ ہوتا ہے
جس سے پیدا کیا جا سکے
اچھے اور سچے عشق کا
کبھی نہ ٹوٹنے والا بھرم
اچھا عشق
اچھے لوگوں کے بس کی بات نہیں

Achha ishq

Achhe ishq ke liye
Bohat kuch darkaar hai
Ishq ke ilawa bhi bohat kuch
Aur jin ke paas ishq hota hai
Bohat kuch nahin hota un ke paas
Bure logon ke paas
Woh sab kuch hota hai
Jis se paida kiya ja sake
Achhe aur sachche ishq ka
Kabhi na tootne wala bharam
Achha ishq
Achhe logon ke bas ki baat nahin

شاعر کے بارے میں

نعمان شوق

نعمان شوق (پیدائش: 2 جولائی 1965ء، آرا ضلع بھوجپور، بہار، بھارت) اردو کے اہم معاصر شعرا میں شمار ہوتے ہیں، جو اپنے منفرد اور مابعد جدید اسلوب کے باعث ادبی دنیا میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ ان کا اصل نام سید محمد نعمان ہے اور ادبی دنیا میں وہ “نعمان شوق” کے تخلص سے جانے جاتے ہیں۔ وہ تاحال بقیدِ حیات ہیں اور ان کی وفات کے حوالے سے کوئی مستند معلومات...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام