تو اس طرح سے میری زندگی میں شامل ہے
جہاں بھی جاؤں یہ لگتا ہے تیری محفل ہے
یہ آسمان یہ بادل یہ راستے یہ ہوا
ہر ایک چیز ہے اپنی جگہ ٹھکانے سے
کئی دنوں سے شکایت نہیں زمانے سے
یہ زندگی ہے سفر تو سفر کی منزل ہے
ہر ایک پھول کسی یاد سا مہکتا ہے
ترے خیال سے جاگی ہوئی فضائیں ہیں
یہ سبز پیڑ ہیں یا پیار کی دعائیں ہیں
تو پاس ہو کے نہیں پھر بھی تو مقابل ہے
ہر ایک شے ہے محبت کے نور سے روشن
یہ روشنی جو نہ ہو زندگی ادھوری ہے
رہ وفا میں کوئی ہم سفر ضروری ہے
یہ راستہ کہیں تنہا کٹے تو مشکل ہے
ندا فاضلی