قمرجلالوی — شاعر کی تصویر

یہ رستے میں کس سے ملاقات کر لی — قمرجلالوی

شاعر

تعارف شاعری

یہ رستے میں کس سے ملاقات کر لی

یہ رستے میں کس سے ملاقات کر لی
کہاں رہ گئے تھے بڑی رات کر لی
شب غم کبھی در کو اٹھ اٹھ کے دیکھا
کبھی ان کی تصویر سے بات کر لی
ہم اہل جنوں کا ٹھکانا نہ پوچھو
کہیں دن نکالا کہیں رات کر لی
چلے آئے موسیٰ کو جلوہ دکھانے
قیامت سے پہلے ملاقات کر لی
قمرؔ اپنے گھر ان کو مہماں بلا کر
بلا چاند کے چاندنی رات کر لی

Yeh raste mein kis se mulaqat kar li

Yeh raste mein kis se mulaqat kar li
Kahan reh gaye the badi raat kar li
Shab-e-gham kabhi dar ko uth uth ke dekha
Kabhi un ki tasweer se baat kar li
Ham ahl-e-junoon ka thikana na poocho
Kahin din nikala kahin raat kar li
Chale aaye Moosa ko jalwa dikhane
Qayamat se pehle mulaqat kar li
Qamarؔ apne ghar un ko mehman bula kar
Bila chand ke chandni raat kar li

شاعر کے بارے میں

قمرجلالوی

قمر جلالوی، جن کا اصل نام سید محمد حسین تھا، اردو کے معروف غزل گو شاعر تھے۔ ان کی پیدائش 1887ء میں برصغیر کے شہر جلالہ، ضلع علی گڑھ (اترپردیش، ہندوستان) میں ہوئی۔ چھوٹی عمر سے ہی ان میں شاعری کی خاص دلچسپی پیدا ہوئی اور وہ اردو کلاسیکی غزلوں کے مطالعے میں مشغول ہو گئے۔ نوجوانی میں ہی انہوں نے غزل گوئی کا آغاز کیا اور اپنی شاعری میں محبت، غم و در...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام