راجا اکرام قمر

شاعر

تعارف شاعری

بس اک بھولی کہانی

وہ سامنے میرے کھڑا تھا
اور میں سوچ رہا تھا ۔۔۔۔
ابھی کل ہی کی تو بات ہے
وہ پری چہرہ
وہ شوق جوانی
وہ پرنور انکھیں
وه اک مکمل کہانی
راحت جان تھا وہ
خود اپنی پہچان تھا وہ
کشمکش میں ہوں کہ کیا ہوا
گم گیا،یا پھر وہ تباہ ہوا
نہ وہ پری چہرہ
نہ وہ بھرپور جوانی
نہ وہ راحت جان
بس اک بھولی کہانی
سچ ہے کہ جھوٹ کبھی نہیں ائینہ بولتا
دیکھو اس میں تو عکس ہے تمہارا بولتا
حاصل زیست ہوں سوچتا کہ کیا ہے
قمر پاکر سب کچھ تو نے کیا کھویا ہے

راجہ اکرام قمر