راجا اکرام قمر

شاعر

تعارف شاعری

دیکھو تم

دیکھو تم ۔۔۔۔۔۔
لوٹے ہو بعد ایک مدت
اور تڑپ ہے مجھ تک پہنچنے کی
نا کھودنا میری قبر کو
لاؤ گے ہمت کہاں سے دیکھنے کی
خاک میں بکھرا پڑا ہوں میں
کچھ بچا نہیں اس دل کے سوا
اور عادت اس کو ہوگئی ہے
بس رہنے کو یوں ہی تنہا
دیکھو تم۔۔۔۔۔۔
لے کر! مٹی میری تربت کی
اپنے ہاتھوں میں نہ رونا تم
بس پڑھنا دو لفظ معفرت کے
اور یاد کر کے مسکرانا تم
وہ دن جو سنگ ہم نے بتائے تھے
وہ لمحے جو اب تمہارا سرمایا ہیں
وہ تصویریں جو ہماری یادیں ہیں
اور ان میں صرف میرا سایا ہے
دیکھو تم۔۔۔۔۔۔
کبھی نہ کھودنا میری قبر کو
کبھی نہ دیکھنا میرے قمر کو!

راجہ اکرام قمر