دسمبر کی ان آخری سرد راتوں کے نام…
جو مل نہ سکیں… ان محبتوں کے نام…
دل کی تنہائی میں… چھپی صداوں کے نام…
جو بچھڑ گئیں… ان محبتوں کے نام…
یادوں کی مٹی میں… جو خوشبو رہ گئی…
ان چھپی ہوئی… خوشیوں کے نام…
چھوٹے چھوٹے خواب… جو ہم نے دیکھے…
ان ادھوری… راحتوں کے نام…
خاموشیوں میں… چھپی ہنسی کی گونج…
جو رہ گئی… ان ذاتوں کے نام…
رات کے سناٹے میں… جو لمس چھوٹ گئے…
ان… پیاروں کے نام…
دل کے آئینے میں… جو عکس رہ گیا…
ان سنبھالی… یادوں کے نام…
ہر پل، ہر لمحہ… تمہارے ذکر میں قمر…
دل کی دھڑکن میں… بسے ترے خوابوں کے نام…
راجا اکرام قمر