راجا اکرام قمر

شاعر

تعارف شاعری

حجابِ خودی

میں عمر بھر دروازے کھٹکھٹاتا رہا۔
کبھی خواب کے محل، کبھی درد کے حجرے،
کبھی سجدوں کی زمین۔
ہر بار لگا کہ سامنے کوئی اور کھڑا ہے۔
ایک دن خاموشی نے کہا: ذرا ہٹ کر دیکھ۔
میں ہٹا—تو دروازہ ہی نہ تھا۔
نہ کوئی فاصلہ، نہ کوئی پردہ؛
بس میں تھا، جو خود سے بچتا پھرتا تھا۔
اور اسی جلنے میں میری عمر گزر گئی۔

راجا اکرام قمر