راجا اکرام قمر

شاعر

تعارف شاعری

جس سے دل لگاؤ رولایا نہیں کرتے

جس سے دل لگاؤ رولایا نہیں کرتے
جلی کٹی کبھی سنایا نہیں کرتے
کیا احسان دل دے کر
تو جتلایا نہیں کرتے
بڑا انمول ہے اخلاص
یوں لوٹیا نہیں کرتے
مریض دل دواؤں سے
شفا پایا نہیں کرتے
صنم پتھر کے ہی اچھے
جو ٹھکرایا نہیں کرتے
قمر کوچے میں یاراں کے
یوں گھبرایا نہیں کرتے

راجہ اکرام قمر