خوبصورت قیاس
میرے کمرے کی الماری میں
وہ خوشنما لباس تمہارے
لٹک رہے ہیں ایسے کہ سارے
اتارا ہے انہیں تم نے ابھی ابھی
بدن تمہارے کی خوشبو رچی
مجھے خیالوں میں لیے جاتی ہے
پچھلے سالوں میں لیے جاتی ہے
عجب خوبصورت سا قیاس رہتا ہے
قریب نہیں ہے تو مگر پاس رہتا ہے
راجہ اکرام قمر