راجا اکرام قمر

شاعر

تعارف شاعری

کیا پوچھو گزرے روز و شب میرے

کیا پوچھو گزرے روز و شب میرے
نالۂ دل، خاموش لب میرے
موضوعِ محفل اس کا حسن رہا آج سب میں
ذکرِ وفا پہ مسکان سی آئی تب میرے
یوں حسرتِ دیدار پہ غصہ بہت آیا
نظر تک نہ ملائی اس نے سامنے جب میرے
مرض کہن تھا، تو ہی تو طبیب تھا میرا
روتا ہے کیوں کھڑا سرہانے اب میرے
وہ دن بھی کیا دن تھے، کیا محفلیں تھیں قمرؔ
اب اپنے ہی نہیں لگتے وہ سب میرے

راجا اکرام قمر