راجا اکرام قمر

شاعر

تعارف شاعری

نوحہ: نامِ حسینؑ پر ماتم

نوحہ: نامِ حسینؑ پر ماتم
یہ مانا کہ محرم میں یوں ہم ماتم نہیں کرتے
غمِ حسینؑ بھی تو ہم کسی سے کم نہیں کرتے
نہ سینہ کوبی پہ نازاں، نہ آنسوؤں کی نمائش
ہم اپنے درد کا سودا کبھی رقم نہیں کرتے
سکوتِ دل میں بھی گونجے صداۓ کربلاؑ
ہم اپنی خامشی کو بھی مدھم  نہیں کرتے
عمل میں زندہ رکھتے ہیں ہم نامِ شہادت
ہم ذکرِ حسینؑ کو فقط موسموں میں کم نہیں کرتے
یزیدی سوچ سے ہر دور میں بغاوت ہے
ہم حق کے راستے میں کبھی بھی خم نہیں کرتے
وفا، صبر، صداقت—یہی درسِ حسینؑ
اسی لیے ہم یہ چراغ کبھی مدھم نہیں کرتے
سلام اُس شاہِ مظلومؑ پر، امامِ ذوالجلال
قمرؔ کی التجا ہے  یہ ذکر کم نہیں کرتے

راجا اکرام قمر