وہ دور رہ کر بھی دل کی ہی صدا ہے ماشاء اللہ
فراق میں بھی عجب سی ادا ہے ماشاء اللہ
نگاہِ ناز نے دل سے یہ کیا گلہ ہے ماشاء اللہ
کہ چوٹ دے کے بھی چہرہ ہنسا ہے ماشاء اللہ
سکوتِ ہجر میں اس کی صدا سنائی دی
یہ خامشی بھی عجب معجزہ ہے ماشاء اللہ
نہ آ کے بھی وہ مرے ساتھ ساتھ چلتا ہے
خیال میں جو یہ رشتہ جڑا ہے ماشاء اللہ
قمرؔ فراق میں بھی اس کا رنگ کم نہ ہوا
یہ عشق بھی تو کوئی معجزہ ہے ماشاء اللہ
راجا اکرام قمر