راجا اکرام قمر

شاعر

تعارف شاعری

وہ جو تھے جانے جہاں ہم سے پہلے

وہ جو تھے جانے جہاں ہم سے پہلے
کیسے ہوئے بے نشاں ہم سے پہلے؟
جن کے سچ پر قائم تھی ہر اک نظر
وہ بھی ٹھہرے گماں ہم سے پہلے
جن کے سجدوں سے بدلتی تھی تقدیر
وہ بھی نکلے ناتواں ہم سے پہلے
وقت نے سب کو برابر میں رکھا
بادشاہ و گداں ہم سے پہلے
جن کے ناموں سے لرزتی تھی صدی
رہ گئے اک  نشاں ہم سے پہلے
قمرؔ جو بچ رہا تھا وہ بھی مٹ گیا آخر
نہ ہم تھے، نہ کوئی نشاں ہم سے پہلے

راجا اکرام قمر