پھر اک شام شہر میں آپ کے گزارنا چاہتا ہوں
اے نبیﷺ!! بلا لو مجھ کو، مدینے آنا چاہتا ہوں
وه صبح کی کومل کرنیں جو نکل کر آتی ہیں
روضہ مبارک سے آپ کے اپنانا چاہتا ہوں
وہ کسی ستون سے سر ٹیک کر تصور میں آپ کے
درود آپ تک اےحبیب اللہ پہچانا چاہتا ہوں
وہ آواز بلال نہ سہی، پر ہو محسوس کے وہی
اذان مسجد نبوی سینے میں اتارنا چاہتا ہوں
بس ایک ہی خواہش کہ تراب مدینہ ہو نصیب قمر
یا نبی اللہ!! دو گز زمین عاجزانہ چاہتا ہوں
راجہ اکرام قمر