راجا اکرام قمر

شاعر

تعارف شاعری

پہروں قمر کو دیکھے گا وہ شخص میرے بعد

پہروں قمر کو دیکھے گا وہ شخص میرے بعد
سب سے مرا ہی پوچھے گا وہ شخص میرے بعد
ویرانیاں رہیں گی مرے گھر کے صحن میں
کس کو گلے لگائے گا وہ شخص میرے بعد
پہروں اکیلا بیٹھے گا وہ شخص میرے بعد
کانپیں گے اس کے ہاتھ کئی بار دیکھنا
اشکو کو جب بھی پونچھے گا وہ شخص میرے بعد
تربت پہ میری آئے گا وہ دن میں بھی بارہا
شب بھی وہیں بتائے گا وہ شخص میرے بعد
دھوئے گا میری قبر کو ہر شام، اور پھر
سرہانے پھول رکھے گا وہ شخص میرے بعد
پوچھا نہ زندگی میں کبھی ایک بار بھی
برسوں قمر کا پوچھے گا وہ شخص میرے بعد

راجہ اکرام قمر