راجا اکرام قمر

شاعر

تعارف شاعری

سلامی دوں میں جھکائے یہ سر مدینے میں

سلامی دوں میں جھکائے یہ سر مدینے میں
اتر کے ائے ہیں شمس و قمر مدینے میں
ستون مسجد نبوی سے لگ کے بیٹھا ہوں
نادامتوں سے نہ اٹھے نظر مدینے میں
نبی ﷺ کے پاؤں کی خوشبو نے مجھ کو گھیر لیا
ہوا کسی بھی گلی سے گزر مدینے میں
رواں تے انکھوں سے انسو جو لمحہ رخصت
کہ ایک چاہتا تھا دل، پھر سحر مدینے میں
ہزاروں خواہشیں دل میں قمر کے ہیں لیکن
نصیب اخری مجھ کو ہو گھر مدینے میں

راجہ اکرام قمر