راشد ڈوگر

شاعر

تعارف شاعری

رباعیانہ ترجمہ سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نعت

احسن نہ کسی آنکھ نے اُنﷺ سا دیکھا
اجمل نہ کسی ماں نے جنا ہی اُنﷺ سا
بے عیب ہے خالق نے انہیںﷺ خَلق کیا
وہﷺ حسبِ تمنا ہی بنے ہوں گویا
--------------
‏یثرب میں اندھیرا ہی تو چھایا رہتا
قدمین مبارک جو نہ رکھتے آقاﷺ
باطن جو ہو یثرب تو مدینہ کرلیں
روشن کریں واں عشقِ محمدﷺ کا دِیا
-----------------
‏دل، روح و نظر کو بھی کروں نعتِ نبیﷺ
اور خونِ جگر سے میں لکھوں نعتِ نبیﷺ
آقائے دو عالمﷺ جو ہوں تشریف آور
حسرت ہے قیامت میں پڑھوں نعتِ نبیﷺ
-----------------

راشد ڈوگر