ہم اپنے آپ کو جن کا غلام کہتے ہیں
وہ سب صحابہ، علیؑ کو امام کہتے ہیں
یہی تو اک مُتبادل ہے مدحِ احمدؐ کا
سو جب بھی نعت نہ ہو تو سلام کہتے ہیں
حسینؑ حق پہ تھے ، اتنا تو مانیے صاحب!
یہ میں نہیں، عُلٙمائے کرام کہتے ہیں
عقیدہ ٹھیک نہ ہو تو سمجھیے، ورزش ہے
یہ جس کو آپ سجود و قیام، کہتے ہیں
سلام و منقبت و مرثیہ بھی لکھیے گا
غزل کے شعر تو سب خاص و عام، کہتے ہیں
سعید شارق