(حضرت عمارؓ بن یاسرؓ کی نذر)
کم پڑ گیا ہے فن مجھے، اظہار کے لیے
کیا منقبت لکھوں گا میں عمّارؓ کے لیے!
یاسرؓ کا آفتاب ، سمیّہؓ کا ماہتاب
روشن رہا اندھیروں کے انکار کے لیے
مقدادؓ و فارسیؓ و ابو ذرؓ تھے اُنؓ کے ساتھ
خود چل پڑی بہشت بھی، دیدار کے لیے
مولا علیؓ کا حُکم، حدیثِ غدیرِ خُم
کافی ہے یہ کمک، سپہ سالارؓ کے لیے
کم تو نہیں ہے رتبہ و شانِ صحابیت
دیکھو اُنھیںؓ بلندیِ معیار کے لیے
یہ دل، چراغِ مدحِ صحابہؓ و اہلِ بیتؑ
کاش! آئنہ ہو نعت کے انوار کے لیے
سعید شارق