سعید شارق

شاعر

تعارف شاعری

سیدہء کائنات حضرت بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہا کی نذر:

سیدہء کائنات حضرت بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہا کی نذر:
وہ: خوابِ سرافرازئ تانیث کی تعبیر
وہ: شرحِ حیا، سُورہء کوثر کی ہیں تفسیر
شش لفظی تعارف میں بھی کیا شان ہے واللہ!
وہ: بنتِ نبیؐ، جانِ علیؑ، مادرِ شبیّرؑ
اک چھوٹی سی چکّی میں پسا رزقِ دو عالم
اک کچّے گھروندے میں زمانے ہوئے تعمیر
فہرستِ فضائل میں ہیں قرآں کے حوالے
آیاتِ مودّت ہوں کہ ہو آیتِ تطہیر
یاد آئی جو شہزادئ جنت کے پسرؑ کی
خود ہی سرِ مشکیزہء دِل آن لگا تیر
کاش! انؑ کی توجّہ سے ملے دانہء رحمت
یہ دل قفسِ عشقِ محمدؐ کا ہے نخچیر
زہراؑ کو ستا کر کوئی بچ کر تو دکھائے
ہے تیز ابھی حیدرِ کرّارؓ کی شمشیر

سعید شارق