ان کو اپنا بنا کے دیکھ لیا
دل سے سب کچھ بھلا کے دیکھ لیا
رات کانٹوں پہ بھی بسر کر لی
لطف گل بھی اٹھا کے دیکھ لیا
ان کو پہلوئے غیر میں پا کر
دل بھی اپنا جلا کے دیکھ لیا
اپنا بھی امتحاں لیا ہم نے
ان کو بھی آزما کے دیکھ لیا
رہی دل کی خلش وہی ساحرؔ
پس پردہ بھی جا کے دیکھ لیا
Un ko apna bana ke dekh liya
Dil se sab kuch bhula ke dekh liya
Raat kaanton pe bhi basar kar li
Lutf-e-gul bhi utha ke dekh liya
Un ko pehlu-e-ghair mein paa kar
Dil bhi apna jala ke dekh liya
Apna bhi imtehan liya hum ne
Un ko bhi aazma ke dekh liya
Rahi dil ki khalish wahi Sahir
Pas-e-parda bhi ja ke dekh liya
ساحر بھوپالی اردو غزل کے اُن شاعروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے سادگیِ بیان اور گہرے جذبے کے امتزاج سے اپنی ایک الگ پہچان قائم کی۔ ان کا تعلق تاریخی...
مکمل تعارف پڑھیں