سجاد رضا

شاعر

تعارف شاعری

سوال و جواب

مجھے اس نے کہا اک دن
سنو
تمہیں مجھ سے محبت ھے؟
تمہارے رات دن میرے بنا
سچ میں ادھورے ھیں؟
تمہیں عادت ھے میرے
بازووں پہ سر کو رکھ کر
روز سونے کی
تمہیں احساس میرا
ہر گھڑی اتنا جو رہتا ھے
سنو
سوچا کبھی تم نے
کبھی جب آنکھ تم کھولو
کہیں بھی نہ مجھے پاو
بہت ڈھونڈو مجھے
اور کھوج نہ پاو
یقیں جب تم کو آجائے کہ
مجھ کو کھو چکے ھو تم
بتاو کیا کروگے تم؟
یونہی کچھ دن
میرا افسوس کر کے بھول جاو گے
یہی ھوگا
بتاو ناں
بڑی مشکل سے
اپنی سب توانائی اکٹھی کر کے میں بولا
مروں گا تو نہی لیکن
میں اتنا جانتا ھوں بس
تمہارے بن
میں زندہ لاش کا اک بوجھ
اپنی زندگی کے آخری پل تک اُٹھاوں گا
تمہیں ہر پل بُلا وں گا

سجاد رضا