ثروت حسین

شاعر

تعارف شاعری

اللہ کی زمیں پر موسم کمال آیا

اللہ کی زمیں پر موسم کمال آیا
کچھ پھول آئنے پر میں بھی اچھال آیا
چمکا تھا ایک تارہ بادل کی آستیں پر
شام مسافرت میں اس کا خیال آیا
حد نظر تلک تھیں جلتی ہوئی دشائیں
پت جھڑ کی سلطنت میں خواب ملال آیا
ثروتؔ گزر رہے ہو آشوب و ابتلا سے
کس کو ملی بلندی کس کو زوال آیا

ثروت حسین