ثروت حسین

شاعر

تعارف شاعری

چاند آفاق شجر دیکھنے والے کے لئے

چاند آفاق شجر دیکھنے والے کے لئے
سبھی چیزیں ہیں مگر دیکھنے والے کے لئے
ایک دیوار ہے تا حد نظر پھیلی ہوئی
اور دیوار میں در دیکھنے والے کے لئے
کسی کھوئی ہوئی جنت کا نشاں ہو جیسے
ایک طاؤس کا پر دیکھنے والے کے لئے
وہ مرے جسم کی مٹی میں نہاں ہے ثروتؔ
بیج میں جیسے شجر دیکھنے والے کے لئے

ثروت حسین