ثروت حسین

شاعر

تعارف شاعری

جہالت کا علم

باغبان پھولوں کے بارے میں مجھ سے زیادہ جانتا ہے
گاڑی بان گھوڑے کے بارے میں مجھ سے زیادہ جانتا ہے
درخت زمین کے بارے میں مجھ سے زیادہ جانتا ہے
پرندے ہوا کے بارے میں مجھ سے زیادہ جانتے ہیں
دیمک دروازوں کے بارے میں مجھ سے زیادہ جانتی ہے
آئنہ عورت کے بارے میں مجھ سے زیادہ جانتا ہے
عورت تخلیق کے بارے میں مجھ سے زیادہ جانتی ہے

ثروت حسین