اجلے پرندو وہ دن کتنا میلا ہوگا
آسمان بہت دور دور تک پھیلا ہوگا
میں کشتی کے فرش پہ گر جاؤں گا تھک کر
پانی کا ہاتھ سلا دے گا مجھے تھپک کر
ثروت حسین
Ujle parindo woh din kitna maila hoga
Aasmaan bohat door door tak phaila hoga
Main kashti ke farsh pe gir jaaunga thak kar
Paani ka haath sula dega mujhe thapak kar
ثروت حسین اردو کے جدید اور صاحبِ طرز شاعر تھے جنہوں نے کم عمری میں ہی اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔ وہ 9 نومبر 1949ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ ان کے والدین کا تعلق بدایوں (بھارت) سے تھا جو قیامِ پاکستان کے بعد کراچی منتقل ہوئے۔ ثروت حسین نے ابتدائی تعلیم ملیر کینٹ کے سرکاری اسکول سے حاصل کی، بعد ازاں علامہ اقبال کالج سے ایف۔اے کیا اور جام...
مکمل تعارف پڑھیں