شکیل بدیوانی — شاعر کی تصویر

جینے والے قضا سے ڈرتے ہیں — شکیل بدیوانی

شاعر

تعارف شاعری

جینے والے قضا سے ڈرتے ہیں

جینے والے قضا سے ڈرتے ہیں
زہر پی کر دوا سے ڈرتے ہیں
زاہدوں کو کسی کا خوف نہیں
صرف کالی گھٹا سے ڈرتے ہیں
آپ جو کچھ کہیں ہمیں منظور
نیک بندے خدا سے ڈرتے ہیں
دشمنوں کو ستم کا خوف نہیں
دوستوں کی وفا سے ڈرتے ہیں
عزم و ہمت کے باوجود شکیلؔ
عشق کی ابتدا سے ڈرتے ہیں

Jeene Wale Qaza Se Darte Hain

Jeene wale qaza se darte hain
Zahar pee kar dawa se darte hain
Zahidon ko kisi ka khauf nahin
Sirf kali ghata se darte hain
Aap jo kuch kahin hamein manzur
Nek bande Khuda se darte hain
Dushmanon ko sitam ka khauf nahin
Doston ki wafa se darte hain
Azm o himmat ke bawajud Shakeel
Ishq ki ibtida se darte hain

شاعر کے بارے میں

شکیل بدیوانی

شکیل بدایونی اردو شاعری اور بھارتی فلمی نغمہ نگاری کے ان ممتاز ناموں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنے منفرد اسلوب، رومانویت اور لفظوں کی لطافت سے ایک الگ پہچان قائم کی۔ ۳ اگست ۱۹۱۶ء کو بدایوں (اتر پردیش) کے ایک مذہبی اور علمی گھرانے میں پیدا ہونے والے شکیل کا اصل نام شکیل احمد تھا۔ ان کے والد محمد جمال احمد سختہ قادری عربی، فارسی اور اردو کے عالم...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام