وحشت رضا علی — شاعر کی تصویر

چلا جاتا ہے کاروان نفس — وحشت رضا علی

شاعر

تعارف شاعری

چلا جاتا ہے کاروان نفس

چلا جاتا ہے کاروان نفس
نہ بانگ درا ہے نہ صوت جرس
برس کتنے گزرے یہ کہتے ہوئے
کہ کچھ کام کر لیں گے اب کے برس
نہ وہ پوچھتے ہیں نہ کہتا ہوں میں
رہی جاتی ہے دل کی دل میں ہوس
وہ حسرت زدہ صید میں ہی تو ہوں
ہے پرواز جس کی دردن ہوس
ستم ہیں یہ وحشتؔ تری غفلتیں
تجھے کاش ہوتا شمار نفس

Chala jata hai karwan-e-nafas

Chala jata hai karwan-e-nafas
Na bang-e-dara hai na saut-e-jaras
Baras kitne guzre ye kahte hue
Ke kuchh kaam kar lenge ab ke baras
Na woh poochhte hain na kahta hoon main
Rahi jaati hai dil ki dil mein havas
Woh hasrat-zada said main hi to hoon
Hai parwaz jis ki dard-e-dun havas
Sitam hain ye Wahshatؔ teri ghaflati
Tujhe kaash hota shumar-e-nafas

شاعر کے بارے میں

وحشت رضا علی

وحشت رضا علی کلکتوی اردو کے ممتاز شاعر، ادیب، نقاد اور استادِ سخن تھے جن کا اصل نام سید رضا علی تھا جبکہ “وحشتؔ” ان کا تخلص تھا۔ وہ 18 نومبر 1881ء کو کولکاتا میں پیدا ہوئے۔ اردو شاعری میں ان کا شمار بیسویں صدی کے اہم کلاسیکی مزاج رکھنے والے شعرا میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنی شاعری میں بالخصوص میرؔ اور غالبؔ کی روایت کو نہایت خوبصورتی سے آگے بڑھایا ...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام